MOJ E SUKHAN

اللہ میاں نے سب کو بنایا

اللہ میاں نے سب کو بنایا
اس دنیا میں ہم کو بسایا

پھول اور پودے چاند اور تارے
پھیلے ہوئے ہیں جتنے نظارے

دیتے ہیں سب ایک گواہی
کون و مکاں میں اس کی خدائی

وہ ہی رازق وہ ہی آقا
سب کا مالک سب کا داتا

اس کا شکر بجا لانے کو
اس کا رستہ پا لینے کو

پڑھنا ہے قرآن کو ہم نے
پڑھنا ہے قرآن کو ہم نے


نسیم شیخ

Facebook
Twitter
WhatsApp