MOJ E SUKHAN
اچھے بچے چاند ستارےجگ مگ جیسے چمکیں تارے
وقت پہ سوتے وقت پہ اٹھتےوقت پہ سارے کام وہ کرتے
عزت سب کی دل سے کرتےاچھی اچھی باتیں کرتے
ہر کوئی تعریفیں کرتاپیار سے باتیں ان سے کرتا
پڑھتے لکھتے ہنستے گاتےاچھے بچے یہ کہلاتے
نسیم شیخ