کرو شوق سے بچو ہر دن تلاوت
ہے منزل اسی میں نبی کی بشارت
ہر اک لفظ قرآں کا ہے ایک موتی
سکھاتا ہے کرنا نبی کی اطاعت
سمجھ کر پڑھو کیا کہا اس میں رب نے
عمل اس پہ کرنا ہے افضل عبادت
خدا کے کہے پر عمل کر لیا تو
ترقی کرو گے ملے گی شفاعت
ہے شیطان دشمن ہمارا ازل سے
اسی کا ہے ہتھیار کرنا شرارت
نسیم شیخ