ہم پر ہوئی ہے فرض بہت پیار سے نماز
پڑھنا ہے ہم کو سن کے اذاں اس لیے نماز
مسجد میں جاکے پڑھنا ہے سب کو سنو نماز
اس میں فلاح اور بھلائی پڑھو نماز
اس میں ہے بندگی کا بہت منفرد مقام
ملتا ہے اس کو پڑھنے سے کوثر کا ایک جام
کون و مکاں میں گونجتی رہتی ہے یہ اذان
قائم کرو نماز بلاوہ ہے یہ اذان
آذان کو سنو تو پڑھو با وضو نماز
ہے فرض ہم پہ اس لیے قائم کرو نماز
نسیم شیخ