MOJ E SUKHAN

جو طبیعت سے کھیل سکتا ہے

جو طبیعت سے کھیل سکتا ہے
جارحیت سے کھیل سکتا ہے

حوصلہ اس ہنر کو کہتے ہیں
جو اذیت سے کھیل سکتا ہے

فاقہ کش شان بے نیازی میں
آمریت سے کھیل سکتا ہے

یہ شرف آدمی کو حاصل ہے
آدمیت سے کھیل سکتا ہے

واقفِ حال بھی مصیبت میں
واقفیت سے کھیل سکتا ہے

عشق وحدت کی رہنمائی میں
خارجیت سے کھیل سکتا ہے

گو کہ ساجد ٫ لطیف ہے لیکن
بربریت سے کھیل سکتا ہے

لطیف ساجد

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم