MOJ E SUKHAN

دو لڑیں تیسرے کا بھلا ہو

دو لڑیں تیسرے کا بھلا ہو

کھیت میں چند مرغیاں کم سن

چگ رہی تھیں خوشی خوشی اک دن
اور دو مرغے پھر نظر آئے

لڑ رہے تھے جو ایک بھٹے پر
اتنے میں ایک تیسرا مرغا

آ کے چپکے سے بھٹا لے بھاگا
رہ گئے دونوں ہو کے وہ خاموش

اور دونوں کو آیا اب یہ ہوش
ہم نہ لڑتے تو کرتے کیوں نقصان

سچ تو یہ ہے کہ ہیں بڑے نادان
اب جو پچھتائے فائدہ کیا ہے

پھوٹ کا بس یہی نتیجہ ہے
اس سے معلوم ہو گیا لڑکو

دو لڑیں تیسرے کا اچھا ہو
مل کے رہنے سے کام ہوتا ہے

یہ ہی دستور کل جہاں کا ہے
اور لڑتے رہے اگر باہم

پا نہیں سکتے فائدہ کچھ ہم
یاد رکھو یہ بات جوہرؔ کی

یہ اڑاتا نہیں ہے بے پر کی

بنے میاں جوہر

Facebook
Twitter
WhatsApp