MOJ E SUKHAN

سچ کہوں میں یہ اک عبادت ہے

سچ کہوں میں یہ اک عبادت ہے
قیمتی یہ حسین عادت ہے

جو بڑوں کو سلام کرتے ہیں
تو بڑے ان سے پیار کرتے ہیں

کامیابی کا یہ ہی نسخہ ہے
یہ کھرا ہے بہت ہی سچا ہے

اپنے سب دوستوں میں کردو عام
جس کو دیکھو کرو ادب سے سلام

خوب ہوگا تمہارا جگ میں نام
کتنا اچھا ہے سب کو کرنا سلام

نسیم شیخ

Facebook
Twitter
WhatsApp