MOJ E SUKHAN

میری بلی پیاری سی ہے

میری بلی پیاری سی ہے
موٹی تازی بھولی سی ہے

دودھ جلیبی یہ کھاتی ہے
بھاگ کے چھت پر چڑھ جاتی ہے

سیر کو باہر بھی جاتی ہے
ہاتھ کسی کے کب آتی ہے

پیار کرو تو پاس آتی ہے
سب کو بلی یہ بھاتی ہے

غصے میں جب آ جاتی ہے
آنکھیں موند کے سو جاتی ہے

نسیم شیخ

Facebook
Twitter
WhatsApp