MOJ E SUKHAN

اچھے بچے چاند ستارے

اچھے بچے چاند ستارے
جگ مگ جیسے چمکیں تارے

وقت پہ سوتے وقت پہ اٹھتے
وقت پہ سارے کام وہ کرتے

عزت سب کی دل سے کرتے
اچھی اچھی باتیں کرتے

ہر کوئی تعریفیں کرتا
پیار سے باتیں ان سے کرتا

پڑھتے لکھتے ہنستے گاتے
اچھے بچے یہ کہلاتے

نسیم شیخ

Facebook
Twitter
WhatsApp