MOJ E SUKHAN

رس بھرا مالٹا ہے ٹوٹ بٹوٹ

صوفی غلام مصطفی تبسم​ کی بچوں کے لیے بہت پیاری نظم

گول اور سرخ سا ہے ٹوٹ بٹوٹ
رس بھرا مالٹا ہے ٹوٹ بٹوٹ

جب وہ پیدا ہوا تو ٹوٹ ہی تھا
دوسرے دن بنا ہے ٹوٹ بٹوٹ

اصل میں وہ تو ایک لڑکی تھی
یوں ہی لڑکا بنا ہے ٹوٹ بٹوٹ

صبح کو ایک ننھا منّا تھا
شام تک بن گیا ہے ٹوٹ بٹوٹ

ٹوٹیاں یا بٹوٹیاں جو ہیں
اُن میں سب سے بڑا ہے ٹوٹ بٹوٹ

سچ کہا تو نے اے میاں مٹھّو
رس بھرا مالٹا ہے ٹوٹ بٹوٹ

از صوفی غلام مصطفی تبسم​

Facebook
Twitter
WhatsApp