MOJ E SUKHAN

Author name: Moj e Sukhan

یوں ہی کسی کے دھیان میں اپنے آپ میں گاتی دوپہریں

غزل یوں ہی کسی کے دھیان میں اپنے آپ میں گاتی دوپہریں نرم گلابی جاڑوں والی بال سکھاتی دوپہریں سارے گھر میں شام ڈھلے تک کھیل وہ دھوپ اور چھاؤں کا لپے پتے کچے آنگن میں لوٹ لگاتی دوپہریں جیون ڈور کے پیچھے حیراں بھاگتی ٹولی بچوں کی گلیوں گلیوں ننگے پاؤں دھول اڑاتی دوپہریں […]

یوں ہی کسی کے دھیان میں اپنے آپ میں گاتی دوپہریں Read More »

یہ نازک سی مرے اندر کی لڑکی

غزل یہ نازک سی مرے اندر کی لڑکی عجب جذبے عجب تیور کی لڑکی یوں ہی زخمی نہیں ہیں ہاتھ میرے تراشی میں نے اک پتھر کی لڑکی کھڑی ہے فکر کے آذر کدے میں بریدہ دست پھر آذر کی لڑکی انا کھوئی تو کڑھ کر مر گئی وہ بڑی حساس تھی اندر کی لڑکی

یہ نازک سی مرے اندر کی لڑکی Read More »

ہوائیں جب گھنٹیاں بجائیں تو لوٹ آنا

غزل ہوائیں جب گھنٹیاں بجائیں تو لوٹ آنا کسی کی آنکھیں دئے جلائیں تو لوٹ آنا بہت دنوں تک یہ موسم گل نہیں رہے گا جو شاخ جاں پر گلاب آئیں تو لوٹ آنا ہوا درختوں سے جب گلے مل کے رو رہی ہو پرند لمبے سفر پہ جائیں تو لوٹ آنا جو ضد پہ

ہوائیں جب گھنٹیاں بجائیں تو لوٹ آنا Read More »

وحشت سی وحشت ہوتی ہے

غزل وحشت سی وحشت ہوتی ہے زندہ ہوں حیرت ہوتی ہے جل بجھنے والوں سے پوچھو غم کی کیا حدت ہوتی ہے رہن نہ رکھ دینا بینائی اس کی بھی مدت ہوتی ہے سارے قرض چکا دینے کی کبھی کبھی عجلت ہوتی ہے دل اور جان کے سودے جو ہیں ان میں کب حجت ہوتی

وحشت سی وحشت ہوتی ہے Read More »

اپنی آگ کو زندہ رکھنا کتنا مشکل ہے

غزل اپنی آگ کو زندہ رکھنا کتنا مشکل ہے پتھر بیچ آئینہ رکھنا کتنا مشکل ہے کتنا آساں ہے تصویر بنانا اوروں کی خود کو پس آئینہ رکھنا کتنا مشکل ہے آنگن سے دہلیز تلک جب رشتہ صدیوں کا جوگی تجھ کو ٹھہرا رکھنا کتنا مشکل ہے دوپہروں کے زرد کواڑوں کی زنجیر سے پوچھ

اپنی آگ کو زندہ رکھنا کتنا مشکل ہے Read More »

نصیبوں والیاں افسانہ افسانہ نگار اسد محمد خاں

نصیبوں والیاں افسانہ اسد محمد خاں   کہانی کی کہانی یہ ددی بائی طوائف کی داستان ہے، جس کی نگرانی میں بہت سی لڑکیاں رہتی ہیں جو اپنی کمائی ددی بائی کے پاس جمع کرتی رہتی ہیں۔ ایک دن آفت ناگہانی ددی بائی کی موت ہو جاتی ہے اور اسکی تجوری کی چابی اس علاقے

نصیبوں والیاں افسانہ افسانہ نگار اسد محمد خاں Read More »

غصے کی نئی فصل  افسانہ  افسانہ نگار اسد محمد خان

غصے کی نئی فصل  افسانہ افسانہ نگار اسد محمد خان   کہانی کی کہانی شیر شاہ سوری کے سلطنت کے ایک باشندے کی کہانی جس کا تعلق شیر شاہ کے ہی گاؤں سے ہے۔ ایک دن وہ شخص شیر شاہ سے ملنے جانے کا ارادہ کرتا ہے اور بطور نذرانہ گاؤں کی مٹی ایک سفید

غصے کی نئی فصل  افسانہ  افسانہ نگار اسد محمد خان Read More »

فریاد کی لے افسانہ احمد ہمیش

فریاد کی لے   افسانہ احمد ہمیش   یہ قصہ محمد مخلص نام کے اس مسلمان کا ہے جو کبھی مدینہ نہیں گیا کیونکہ مسافری کے نام کے سکی اس کی جیب میں کبھی پائے نہیں گئے۔ پھر بھی ایک راہ اس کے خیال میں اور ایمان کے درمیان سے ہوتی ہوئی اس کے پاؤں کو

فریاد کی لے افسانہ احمد ہمیش Read More »

اگلا جنم  افسانہ احمد ہمیش

اگلا جنم  افسانہ احمد ہمیش   ایک سطحی سورج چار ارب آدمیوں اور ان کے جانوروں پرندوں کیڑوں اور نبادات پر چمکتا آ رہا ہے۔ ڈھیروں سطحی سورج میکانکی تناسبوں پر ٹمٹما رہے ہیں، یہاں تک کہ دن ختم ہوتا ہے۔ ختم نہیں ہوتا معنی بدل جاتے ہیں۔ رات کوئی تبدیلی نہیں۔ رات کے معنی

اگلا جنم  افسانہ احمد ہمیش Read More »

کس کا شعلہ جل رہا ہے شعلگی سے ماورا

غزل کس کا شعلہ جل رہا ہے شعلگی سے ماورا کون روشن ہے بھلا اس روشنی سے ماورا جیتے جی تو کچھ نہیں دیکھا نظر سے ہاں مگر حیرتیں ڈھونڈا کیے اس حیرتی سے ماورا کون سا عالم ہے مالک تیرے عالم میں نہاں کون سجدے میں چھپا ہے بندگی سے ماورا کوئی تو بتلائے

کس کا شعلہ جل رہا ہے شعلگی سے ماورا Read More »