Aaj Khushyaan Sab Manao Aamad e Sarkaar Ki
نعت
آج خوشیاں سب مناؤ آمد سرکار ﷺ کی
نعمت کبری ولادت ہے شہ ابرار ﷺ کی
جن ﷺ کی خاطر عرش بھی یہ فرش بھی قائم ہوئے
حکمرانی ہے وہاں پر احمد مختار ﷺ کی
محفل میلاد ہوتی ہے جہاں پر عرش سے
ہوتی ہے برسات پھر چھم ، چھم چھما انوار کی
وقت رخصت یا الٰہی لب پہ ہو صلی علیٰ
آنکھ کو ٹھنڈک ملے محبوب ﷺ کے دیدار کی
غیر ہوں اپنے امیں صادق کہیں ہیں برملا
سب گواہی دے رہے ہیں آپ ﷺ کے کردار کی
ہیں ورفعنا لک ذکرک کی آوازیں بلند
گونج تو چاروں طرف ہے آپ ﷺ کے اذکار کی
ہے دعا معصوم کی ہو جو کہے ہیں قلب سے
بارگاہِ قدس میں مقبولیت اشعار کی
انعام الحق معصوم صابری
Inam Ul Haq Masoom Sabri