MOJ E SUKHAN

اردو شعراء

منور جہاں زیدی

منور جہاں زیدی کا تعلق پاکستان کے  شہر کراچی سے ہے منور جہاں کی پیدائش 30 اپریل کو پاکستان کی حسین  وادی مری میں ہوئی  بی ایس سی کراچی کالج فار وومن کیا شادی کے بعد ایم ایس سی کی ڈگری پبلک ہیلتھ افیسر کی ڈگری لی  سول ہاسپٹل کراچی سے فیملی ویلفیر افیسر کی حیثیت سے منسلک ہو گئیں منور جہاں زیدی کے شوہر نورالحسن صدیقی  مشہور ناول نگار ابو الفضل صدیقی کے سگے بھتیجے ہیں اور نذرالحسن صدیقی کے سگےبھائی تھے منور جہاں زیدی نے بچوں کی دنیا نونہال اور کھلونا تعلیم و تربیت بچوں کی دنیا میں چھوٹی چھوٹی نظمیں اور کہانیاں لکھا کرتی تھی منور جہاں زیدی کا نعتوں کا مجموعہ "رنگ عقیدت "اور دوسرے شعری مجموعے یکے بعد دیگرے منظر عام پر وقوع ہزیر ہوتے رہے منور جہاں زیدی کینیڈا میں 15 سال سے مقیم ہیں منور جہاں مختلف اصناف میں اشعار کہتی ہیں جس میں سلام منقبت نوحے مرسیہ نعت حمد اور ہائیکو تنوینی قصیدے ربائی قطعات نظم غزلیں جو مجموعوں کی شکل میں منظر عام پر بھی اگئی ہیں کینیڈا اور پاکستان (کراچی )کے مشاعروں میں میری تمام کتابوں کا اجرا ہو چکا ہےمنور جہاں کے استاد جناب صوفی ابرار علی صدیقی بقید حیات نہیں ان کے بعد منور جہاں کےاستاد رحمان خاور صاحب ہیں  4 شعری مجموعے 4 نعتیہ مجموعے 1 نظم کی کتاب میرے 9 شعری مجموعے منظر عام پہ آ چکے ہیں