فرحت عباس شاہ
- 1964
- جھنگ
فرحت عباس شاہ کا شمار دنیا کے ممتاز اور اہم شعرا میں ہوتا ہے۔ انہوں نے اردو اور پنجابی میں بہت کلام تخلیق کیا۔ موضوعات کی وسعت اور کیفیات کے اظہار میں ایسی تخلقی قوت کسی اور شاعر میں نظر نہیں آتی۔ فرحت عباس شاہ نے نہ صرف معاشی بے انصافی پر قلم اٹھایا بلکہ دنیا کا پہلا اسلامک مائیکروفنانس ماڈل بنا کی اس کو عملی طور پر ثابت بھی کیا۔ فرحت عباس شاہ نے ٹرکل ڈاون اکنامک تھیوری کو رد کرکے ٹوئیسٹ اپ اکانومی تھوری پیش کی اور ہزاروں خاندانوں کو اپنے پیروں پر کھڑا کیا فرحت عباس شاہ نے فلسفہ، نفسیات، موسیقی، ادب، صحافت اور مارشل آرٹ جیسے شعبوں میں اپنی حیثیت نہ صرف منوائی بلکہ قبول عام کی سند حاصل کی۔ انہوں نے ہمیشہ، عالمی امن، محبت اور انسانیت کے نظریات کی سربلندی کو فوقیت دی ۔عمدہ شاعر دو دہائیوں تک شاعری کے میدان میں اپنے اسلوب کا پرچم بلند رکھا 80 سے زائد کتب کے تخلیق کار ہیں دوسروں کے درد میں بیتاب رہنے والے دل کا حامل یہ شاعر ہمیشہ زندہ رہے گا