MOJ E SUKHAN

اردو شعراء

علی احمد جلیلی

ممتاز اُستاد سخن حضرت فصاحت جنگ جلیل ؔمانکپوری کے فرزند ڈاکٹر علی احمد جلیلی نہ صرف ایک اچھے شاعر کی حیثیت سے اپنی ایک شناخت رکھتے تھے بلکہ ادبی تنقید سے بھی انھیں خاص لگاؤ تھا۔ ان کی پیدائش 22 جون 1921ء کو حیدرآباد، دکن میں ہوئ تھی۔ انہوں نے ایم اے عثمانیہ یونیورسٹی سے کیا تھا اور بعد میں اردو میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی ان کی تصانیف کے نام یہ ہیں:’نقش قدم‘ ، ’ شہرتمنا‘، ’اندھیرے اجالے‘(شعری مجموعے)’نئی غزل میں منفی رجحانات‘(تنقید) ’مکاتیب جلیل‘ ’انتخاب کلام جلیل‘ ’کائنات جلیل‘ ’’لہو کی آنچ‘‘ (1969ء)، ’’ذکر حبیب‘‘ (نعتیہ مجموعہ 2000ء)، غالب ایک مطالعہ شامل ہیں۔ 13 اپریل 2005ء کو ان کا حیدر آباد میں انتقال ہو گیا۔