MOJ E SUKHAN

اردو شعراء

نازمظفرآبادی

محمد شفیع ناز
شاعری کی ابتدا آٹھویں جماعت سے ہوئی –
اصنافِ سخن میں حمد،نعت،غزل،نظم و قومی شاعری شامل ہے –
سات(7) شعری مجموعے شائع ہوچکے ہیں ،ایک نعتیہ شعری مجموعہ زیرِ اشاعت ہے-
سعودی عرب سے ایک ادبی مجلہ ‘شعر و سخن انٹرنیشنل ‘ کا اجرا کیا جس کے کئی شمارے شائع ہو چکے ہیں –
سعودی عرب میں ایک ادبی تنظیم ‘شعروسخن ‘ کا قیام عمل میں لایا گیا،جس کے تحت کئی بین الاقوامی مشاعرے منعقد ہوئے ،اور درجنوں کتب کی تقریب ِرونمائی ہوئی –
‘ نازمظفرآبادی – حیات و فن ‘ کے عنوان سے ایم فل کا مقالہ رفا انٹرنیشنل یونیورسٹی سے منظور ہوکر کتابی شکل میں آچکا ہے –
مزید ایم فل اور پی ایچ ڈی کی سطح پر تحقیق ہو رہی ہے –
مختلف پی ایچ ڈی سکالروں نے زندگی اور فن پرکتابیں لکھی ہیں ،جن میں سے 3 اشاعت پزیر ہو چکی ہیں ،اور یہ سلسلہ جاری ہے –
کلام جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کے نصاب میں شامل ہے –