MOJ E SUKHAN

اردو شعراء

ماہ لقا بائی چندا

ماہ لقا بائی چنداؔ (پیدائش:7 اپریل 1768 ء– وفات:اگست 1824 اردو زبان کی پہلی صاحبِ دیوان شاعرہ تھی۔ ماہ لقا بائی کا تخلص چندا تھا۔ ماہ لقا کا شمار حیدرآباد دکن کے اردو زبان کے اولین شعرا میں کیا جاتا ہے۔ اٹھارہویں صدی عیسوی میں ماہ لقا کی شاعری نےاردو زبان کی شاعری کے دبستان  کو ندکنی کو فروغ دیا۔ 1824 میں ماہ لقا کے اُردو دیوان کی اشاعت کے بعد اُسے اردو زبان کی پہلی صاحبِ دیوان شاعرہ کا مقام حاصل ہوا۔ جنوبی ہند  میں اردو زبان کے فروغ میں ماہ لقا کی شاعری سنگ میل کا درجہ رکھتی ہے۔ شاعرہ ہونے کے ساتھ ساتھ وہ نظامِ حیدرآباد سے بھی وابستہ رہی۔اگست 1824ء میں ماہ لقا کا انتقال ہوا۔ شاعری میں نواب میر عالم بہادر، وزیر اعظم حیدرآباد دکن سے اصلاح لیتی رہیں جبکہ سراج اورنگ آبادی سے کافی متاثر تھیں