MOJ E SUKHAN

اردو شعراء

انور ضیا مشتاق

انور ضیا مشتاق 11 فروری 1961 کو کراچی میں پیدا ہوئے۔1965 میں اسلام آباد آگئے۔ اسلام آباد کے سکول و کالج سے تعلیم حاصل کی اور 16ستمبر 1985 میں ریڈیو پاکستان کے شعبہ انجینئرنگ سے وابستہ ہوئے پہلا مجموعہ غزل “ ابھی کچھ خواب روشن ہیں ” فروری 2021 میں شائع ہو کر منظرِ عام پر آیا۔ آپ کے والدِ محترم جناب ضیاء احمد مشتاق المعروف ضیاء حسین پوری (مرحوم) حافظِ قران اور ایک مستند شاعر تھے۔وہ اسلام آباد راولپنڈی کے ادبی حلقوں میں نہایت احترام کی نظر سے دیکھے جاتے تھے۔ ان کا مجوعہ کلام ” گرداب ِ تمنا” ان کی زندگی میں شایع ہو کر مقبولِ عام ہوا۔آپ کی والدہ محترمہ مرحومہ طیب خاتون بھی اعلی شعری ذوق کی مالک تھیں انور ضیا مشتاق چار بھائی اور دوبہنیں ہیں بھائیوں میں سب سے چھوٹے ہیں۔ دو بڑے بھائی بھی ماشااللہ صاحبِ کتاب شاعر ہیں۔ آپ کے نانا ۔ نانا ۔ ماموں اور ماموں زاد بھی صاحبِ دیوان شاعر ہیں ۔ آپ کے سسر اور استادِ محترم جناب اختر عالم صدیقی کے دو مجموعہ ہائے غزل۔”گھر ہیں شیشے کے لوگ پتھر کے“ اور “شیشے کی دیوار کا سایہ “آپ کی زندگی میں ہی منظرِ عام پر آئے اور مقبول عام ہوئے ۔ آپ کی بیٹیاں عفہ انور اور عزہ انور دونوں  بہت اچھی شاعرہ ہیں ۔عفہ انور دفتری مصروفیات کی وجہ سے شاعری کو بہت کم وقت دے پاتی ہیں لیکن عزہ انور پڑھائی کے ساتھ ساتھ شاعری کو بھی بخوبی چلا رہیں ہیں ان کی کتاب ”دھوپ کے اوراق “جو کہ اشاعت کے مراحل سے گزر رہی ہےانشااللہ جلد منظرِ عام پر آنے والی ہے۔