MOJ E SUKHAN

[wpdts-date-time]

تہذیب حافی - Tehzeeb Hafi

تہذیب حافی (اصل نام تہذیب الحسن، قلمی نام تہذیب حافی) نئے انداز سے بھرپور، جدید اور خوبصورت لب و لہجے کے نوجوان شاعر ہیں۔ تہذیب حافی 5 دسمبر 1989ء کو (ریتڑا) تحصیل تونسہ شریف (ضلع ڈیرہ غازی خان) میں پیدا ہوئے۔ مہران یونیورسٹی سے سافٹ وئیر انجینئرنگ کرنے کے بعد بہاولپور یونیورسٹی سے ایم اے اردو کیا۔ آج کل لاہور میں مقیم ہیں۔ تونسہ کی علمی و ادبی فضا میں بچپن گذار کر وہ تعلیمی سلسلہ میں کوٹ ادو، اسلام آباد، فیصل آباد اور جامشورو میں مقیم رہے جہاں کیڈٹ کالج کوٹ ادو، انٹرنیشنل اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد اور مہران یونیورسٹی آف انجینرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورو سے تعلیم حاصل کی۔ تعلیمی مصروفیات کے دوران ان کا شعری سفر شروع ہو چکا تھا۔ وہ یونیورسٹی کی زندگی سے ہی مشاعروں کا حصہ بننا شروع کر چکے تھے اور ان کو ادبی حلقوں میں پذیرائی حاصل ہوئی۔