MOJ E SUKHAN

[wpdts-date-time]

توصیف تبسم

ڈاکٹر توصیف تبسم کا اصل نام محمد احمد توصیف ، جبکہ تخلص توصیف ہے۔ 3 اگست 1928ء کوبدایوں کے ایک قصبہ سہسوان میں پیدا ہوئے تقسیم ہند کے بعد راولپنڈی آگئے۔ گورڈن کالج، راولپنڈی سےایم اے کاامتحان پاس کیا۔’’منیرشکوہ آبادی‘‘پرمقالہ لکھ کر پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔نظم بھی کہتے ہیں مگر غزل ان کی محبوب صنف سخن ہے۔ 1952 سے باقاعدہ مقتدر ادبی رسائل میں آپ کے کلام چھپ رہا ہے۔ان کی شناخت ایک مبصر کی حیثیت سے بھی ہے۔ کوئی اور ستارہ‘‘ کے نام سے ان کے شعری مجموعے پر انہیں علامہ اقبال ہجرہ ایوارڈ سے نوازا گیا۔’’مثنویات دہلی کا تہذیبی ومعاشرتی مطالعہ‘‘ کے موضوع پربھی تحقیقی مقالہ لکھ کر تہلکہ مچاچکے ہیں ۔جہاں اردو بولی ، پڑھی اور سمجھی جاتی ہے، وہاں آپ کو ڈاکٹر توصیف تبسم کے چاہنے والے ضرور ملیں گے