MOJ E SUKHAN

اردو شعراء

صبا عالم شاہ

صبا عالم شاہ کا تعلق انگلینڈ سے ہے نامور شاعرہ ہونے کے ساتھ ساتھ اعلیٰ تعلیم یافتہ بھی ہیں۔ بحیثیت پروفیسر اور دیگر شعبہ ہائے زندگی میں بھی خدمات انجام دیتی رہی ہیں
بیشمار ایوارڑذ، اسناد اور اعزازات کی حامل ہیں۔ لارڈ میئر آف شیفیلڈ سے علمی، ادبی اور دیگر پروگرامز پر بہترین نظامت کا ایوارڈ وصول کرچکی ہیں۔ حال ہی میں پبلش ہونے والی کتاب "یوکے یاترا” میں انکا نام برطانیہ کے ادبی ہیروز میں شامل کیا گیا ہے اوردیگر کئی ادبی کتب ( مثلاً مشاہدات مصنف: پروفیسر خواجہ اکرام الدین، کالم نگاری بھی کرتی رہی ہیں اور متعدد ادبی کتب کے مقدمے بھی تحریر کئے ہیں۔ بین القوامی جریدوں کی مجلس مشاورت میں بھی شامل ہیں۔
صبا عالم شاہ کی شاعری کا محور عشقِ حقیقی، عشقِ رسول صل اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم اور عشقِ اہلیبیت اطہار علیہم السلام ہیں۔اس کے علاوہ دیگر موضوعات پر اور تقریباً تمام اصناف میں شاعری کرتی ہیں ، تصوف ان کی شاعری کا خاصہ ہے۔ تصوف، نعت اور منقبت کے حوالے سے تین شعری مجموعے زیر طبع ہیں
بزم ادب شیفیلڈ کی وائس چئیر پرسن ہیں اور شعورِ نعت فورم برطانیہ میں شعورِ نعت اور تقدیس نعت کے حوالے سے بھی اپنی خدمات پیش کررہی ہیں برطانیہ کی معروف ادبی شخصیات میں آپکا شمار ہوتا ہے۔