MOJ E SUKHAN

اردو شعراء

سید مبین علوی خیرآبادی

سید مبین علوی کے اجداد اودھ سے تعلق رکھتے تھے لیکن آپ ملازمت کے سلسلے میں حیدرآباد پہنچے اور یہیں سکونت اختیار کر لی ،استاد شاعر جنبش حیدرآبادی کی دوستی نے طبعیت شعر گوئی کی طرف مبذول کر دی اور آپ شعری نشستوں میں شرکت فرمانے لگے ،نیز آپ کی شہرت اور مقبولیت بڑھنے لگی اور آہستہ آہستہ آپ کا شمار حیدرآباد کے معتبر شعرا اے اکرام میں ہونے لگا.ضیائے مبین سید مبین علوی کا شعری مجموعہ ہے، مبین صاحب کا یہ دوسرا شعری مجموعہ ہے جو حمد ،نعت اور منقبت پر مشتمل ہے ،ضیاے مبین سید مبین علوی کی وفات کے بعد منظرِ عام پر آیا