MOJ E SUKHAN

اردو شعراء

وزیر آغا

ڈاکٹر وزیر آغا کی پیدائش 18مئی 1922ء کو سرگودھا میں ہوئی تھی اور انہوں نے 1943 ء میں گورنمنٹ کالج لاہو ر سے معاشیات میں ایم اے کیا تھا۔ پی ایچ ڈی کی ڈگری انہوں نے جامعہ پنجاب سے 1956ء میں حاصل کی۔ ان کی شعری تخلیقات کی کلیات ’چہک اٹھی لفظوں کی چھاگل‘ بھی چھپ چکی ہے۔ نقاد شاعر انشائیہ نگار۔وزیر آغا کا انتقال 8 ستمبر2010 کو ہوا