MOJ E SUKHAN

اردو شعراء

جگت موہن لال رواں

جگت موہن لال روں کی شاعری نے اردو کی شعری روایت میں فکری ، سماجی اور تہذیبی موضوعات ومضامین کو عام کرنے میں اہم کردار ادا کیا ۔ ان کی نظمیں اور رباعیاں ایک بہت ثروت مند فکری بیانیے کو لئے ہوئے ہیں ۔ اپنی رباعیات اور گوتم بدھ پر طویل نظم کے لیے مشہور ہیں
رواں کی پیدائش ۱۴ جنوری ۱۸۸۹ کو مورانوں ضلع سیتاپور میں ہوئی ان کے والد گنگا پرشاد کا انتقال ان کے بچپن میں ہی ہوگیا تھا ۔ والد کی وفات کے بعد ان کی پرورش بڑے بھائی منشی کنہیا لال نے کی ۔ رواں بہت ذہین طالب علم تھے ۔ ایل ایل بی کی سند حاصل کی اور وکالت کے پیشے سے وابستہ ہوگئے ۔ رواں کی طبیعت بچپن ہی سے شاعری کی طرف مائل تھی ، عزیز لکھنوی سے کلام پر اصلاح لی ۔ روں کی نظموں ، غزلوں اور رباعیوں کا مجموعہ’ روح رواں ‘کے نام سے شائع ہوا ۔
۲۶ ستمبر ۱۹۳۴ کو رواں کاانتقال ہوا