MOJ E SUKHAN

اردو شعراء

اب عشق رہا نہ وہ جنوں ہے

اب عشق رہا نہ وہ جنوں ہے
طوفان کے بعد کا سکوں ہے

احساس کو ضد ہے درد دل سے
کم ہو تو یہ جانیے فزوں ہے

راس آئی ہے عشق کو زبونی
جس حال میں دیکھیے زبوں ہے

باقی نہ جگر رہا نہ اب دل
اشکوں میں ہنوز رنگ خوں ہے

اظہار ہے درد دل کا بسملؔ
الہام نہ شاعری فسوں ہے

بسمل سعیدی

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم