MOJ E SUKHAN

جن دنوں غم زیادہ ہوتا ہے

جن دنوں غم زیادہ ہوتا ہے
آنکھ میں نم زیادہ ہوتا ہے

کچھ تو حساس ہم زیادہ ہیں
کچھ وہ برہم زیادہ ہوتا ہے

درد دل کا بھی کوئی ٹھیک نہیں
خود بخود کم زیادہ ہوتا ہے

سب سے پہلے انہیں جھکاتے ہیں
جن میں دم خم زیادہ ہوتا ہے

قیس پر ظلم تو ہوا باصرؔ
پھر بھی ماتم زیادہ ہوتا ہے

باصر کاظمی

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم