MOJ E SUKHAN

حصہ بنا کے پیار کو اپنے شِعار کا

حصہ بنا کے پیار کو اپنے شِعار کا
ہر دم خیال کیجیے سب کے وقارکا

دولت کے بل پہ آپ نہ اترائیے جناب!
پھرخوب حظ اٹھائیں گےاس کےخمارکا

تپ چڑھ گئی ہےآپ کو،تپنے میں ہے مزہ
پر کچھ علاج کیجیے اپنے بخار کا

پتھر کو جونک لگتی نہیں،اور ضرب سے
ہوتا نہیں اثر کبھی پتھر پہ وار کا

دنیا میں رہ کے سمجھے نہ اِس کے مزاج کو
ہم کو ملا نہ ساتھ کسی وضع دار کا

اپنی خوشی میں آپ رہے خوب منہمک
آیا نہ تب خیال مرے دل فگار کا

ہم کوعبادتوں سےفرائض سے ہےغرض
کرتے ہیں شکر ، شکر ہے پروردگار کا

نازیہ نزی

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم