MOJ E SUKHAN

اردو شعراء

رونے کے ساتھ ساتھ رلانے کا وقت ہے

غزل

رونے کے ساتھ ساتھ رلانے کا وقت ہے
بچھڑے ہووں کا سوگ منانے کا وقت ہے

شب بھرمیں چپ رہاہوں اندھیروں کےخوف سے
اب دن ہے اور خواب سنانے کا وقت ہے

چہروں پہ بن رہی ہے لگاتار بے بسی
اے کوزہ گر یہ چاک گھمانے کا وقت ہے

سایہ جدھر بھی دیکھا دکھائی نہیں دیا
سو اِس لیے یہ پیڑ لگانےکا وقت ہے

معدوم ہو رہی ہیں پرانی روایتیں
بچوں کو اپنے پاس بٹھانےکا وقت ہے

اسد رضا سحر

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم