MOJ E SUKHAN

شاعری کا رنگ جمائے خوبصورت شاعرہ

Shairi a Rang Jamayee Khoobsurat haira

غزل

شاعری کا رنگ جمائے خوبصورت شاعرہ
کیا تمہیں غزلیں سنائے خوبصورت شاعرہ

بارِ دنیا بھی اٹھا رکھا ہے اس کمزور نے
آ ترے بھی ناز اٹھائے خوبصورت شاعرہ

جرم اتنا ہے کہ اِس کو بھی محبت ہو گئی
خواب آنکھوں میں سجائے خوبصورت شاعرہ

رقص کرتی ہیں ہوائیں وسعتِ اَفلاک میں
جب کوئ مصرع لگائے خوبصورت شاعرہ

گنگناتی ہے محبت وصل کے نغمے یہاں
جس طرف کو بھی یہ جائے خوبصورت شاعرہ

گھیر رکھا ہے مرے دل کومحبت نے یہاں
حال کیا تم کو بتائے خوبصورت شاعرہ

محفلِ شعر و سُخن سجتی نہیں زہرا بغیر
لوگ چاہتے ہیں کہ آئے خوبصورت شاعرہ

زہرا بتول زہرا

Zehra Batool Zehra

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم