MOJ E SUKHAN

ماں

ماں میں تیرے جیسی ہوں
ماں میں تیرے جیسی ہوں
درد چھپاتی ہوں سب کا
غم کو بانٹتی ہوں سب کے
زندگی کے طوفاں سے
روز جنگ کرتی ہوں پھر بھی
ہنستی رہتی ہوں کتنا
صبر کرتی ہوں
ماں میں تیرے جیسی ہوں
آس میں خوشی کی میں
سب غموں کو پی جاٶں
سوچتی ہوں
اک دن تو آۓ گا
کوٸی لمحہ جب سنور کے اُبھرے گا
تارہ میری قسمت کا
سوچتی ہوں میں اکثر ماں
میں تیرے جیسی ہوں
لوگ مجھ سے کہتے ہیں
تُو جُدا ہوٸی مجھ سے
میں بچھڑ گٸی تجھ سے
پر میں جانتی ہوں
تُو مجھ میں منتقل ہو کر
آج مجھ میں زندہ ہے
سب یہ مجھ سے کہتے ہیں
ماں میں تیرے جیسی ہوں
ہاں میں تیرے جیسی ہوں ۔

قمرسرور

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم