MOJ E SUKHAN

اردو شعراء

مجھ سے تو حال رفتہ سنایا نہیں گیا

غزل

مجھ سے تو حال رفتہ سنایا نہیں گیا
دُکھڑا کسی کے سامنے لایا نہیں گیا

میں انتظار میں رہی شوقِ کلام کے
محفل میں تیری مجھ کو بُلایا نہیں گیا

حاصل کیا جو کچھ بھی وہ کسبِ حلال سے
مجھ سے حرام نوٹ کمایا نہیں گیا

جو کام بھی کیا وہ سلیقے سے ہی کیا
مجھ سے یوں وقتی کام چلایا نہیں گیا

مانی نہ میں کسی بھی طرح شرک کے لئے
آگے بُتوں کے سر کو جھکایا نہیں گیا

جب جانتا نہ تھا مجھے کوئی جہان میں
مجھ سے ثمرؔ وہ وقت بھلایا نہیں گیا

ثمرین ندیم ثمر

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم