MOJ E SUKHAN

اردو شعراء

مغربی اسلوب کی ماری ہوئی کچھ لڑکیاں

مغربی اسلوب کی ماری ہوئی کچھ لڑکیاں
بات کرنا انگلو اردو میں سمجھیں فرض بھی

کر رہی تھی گھر میں پنکی بات یہ سسٹرز سے
پڑھ کے امریکہ سے آئے ہیں میرے سسرز بھی

باجی سچ مانو وہ اپنی "جینز” میں شاہینز ہیں
وہ لگیں ٹیچرز بھی ایکٹرز بھی شوہرز بھی

"مسجدز” میں جاکے یہ کوئی کہے "ملاز” سے
رنگ کچھ کلچرز میں بھرتے تو ہیں کافرز بھی

پھیکی پھیکی کیوں نہ ہو کالجز کی بزم سخنز
اب کہاں اقبالز اور غالبز سے شاعرز بھی

سید ضمیر جعفری

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم