MOJ E SUKHAN

اردو شعراء

ناچنے والے وہ درویش وہ گانے والے​

ناچنے والے وہ درویش وہ گانے والے​
اب کہاں ہیں وہ نئے شہر بسانے والے​

​کیا ہوئے درد کسی یاد کے مہکے مہکے​
رات کے پچھلے پہر آ کے جگانے والے​

​اپنی صورت ہی نظر آنی تھی چاروں جانب​
دیکھتے کیسے ہمیں آئنہ خانے والے​

​غزوہ ئ آتشِ نمرود ہو یا آتشِ دل​
ہم ہمیشہ رہے بس آگ بجھانے والے​

​اب کہاں شہرِ خموشاں میں ہم ایسے منصور​
خستہ قبروں پہ چراغوں کو جلانے والے​

منصور آفاق

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم