MOJ E SUKHAN

اردو شعراء

نہ بت کدے میں نہ کعبے میں سر جھکانے سے

غزل

نہ بت کدے میں نہ کعبے میں سر جھکانے سے
سکوں ملا ہے تری انجمن میں آنے سے

مرے جنوں کو محبت سے دیکھنے والے
ذرا نگاہ بچائے ہوئے زمانے سے

میں مسکرا تو دیا ان کی بے نیازی پر
یہ کیا کہ دل پہ لگی چوٹ مسکرانے سے

بہت کیا ہے حقیقت کی تلخیوں سے گریز
مگر بہل نہ سکا دل کسی فسانے سے

خوشا کہ عہد قفس میں بھی زندگی کے لیے
نگاہ کھیلتی رہتی ہے آشیانے سے

اداس دل کو سہارا نہ مل سکا جاویدؔ
اندھیری شب میں ستاروں کے جگمگانے سے

فرید جاوید

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم