MOJ E SUKHAN

اردو شعراء

ہم بھر وسہ تیرے وعدے پہ کئے جائیں گے

ہم بھر وسہ تیرے وعدے پہ کئے جائیں گے
ڈوب کر پیار میں اظہار کئے جائیں گے

اس تغافل پہ نہیں ان سے کرم کی امید
ہم تو مجبور ہیں اقرار کئے جائیں گے

پا بجولاں بھی جنوں ہو؛وہ پکاریں تو سہی
آگ دریا کو بھی ہم پار کئے جائیں گے

ہم کو چاہت کے سمندر میں ڈبویا گر چہ
تشنہ کامی ہے یہ اظہار کئے جائیں گے

اب مقدر کی لکیروں میں ہی ڈھو نڈیں گے تمہیں
ہم خیالوں میں ہی دیدار کئے جائیں گے

تجھ سے شکوہ نہ کسی حال کریں گے شاہیں
ہم تو یونہی تمہی سے پیار کئے جائیں گے

شاہین برلاس

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم