MOJ E SUKHAN

اردو شعراء

یوں ہم سے گریزاں بھی ہو مائل بہ کرم بھی

یوں ہم سے گریزاں بھی ہو مائل بہ کرم بھی
گویا ہے بیک وقت سخاوت بھی ستم بھی

حیرت ہے جہاں والوں کو کیا چیز ہیں ہم بھی
ہونٹوں پہ تبسم بھی ہے آنکھوں میں ہے نم بھی

ہم نے تو نہ چاہا تھا مگر ہو گیا ایسا
خوشیوں کے تعاقب میں چلے آئے ہیں نم بھی

ہونا بھی نہ ہونے کے برابر ہوا میرا
اک بات ہے میرے لیے دنیا بھی عدم بھی

دنیا میں ہی جب تم نہ میسر ہوئے شاہیں
باقی نہ رہی اب کوئی امیدِ ارم بھی

شاہین برلاس

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم