MOJ E SUKHAN

مست نظروں سے اللہ بچائے مہ جمالوں سے اللہ بچائے

غزل

نصرت فتح علی خان کی آواز سے مزین خوبصورت غزل

 

مست نظروں سے اللہ بچائے مہ جمالوں سے اللہ بچائے
ہر بلا سر پہ آ جائے میری حسن والوں سے اللہ بچائے

ان کی معصومیت پر نہ جانا ان کے دھوکے میں ہرگز نہ آنا
لوٹ لیتے ہیں یہ مسکرا کر ان کی چالوں سے اللہ بچائے

بھولی صورت ہے باتیں ہیں بھولی منہ میں کچھ ہے مگر دل میں کچھ ہے
لاکھ چہرا سہی چاند جیسا دل کے کالوں سے اللہ بچائے

دل میں ہے خواہش حور و جنت اور ظاہر میں شوق عبادت
بس ہمیں شیخ جی آپ جیسے اللہ والوں سے اللہ بچائے

ان کی فطرت میں ہے بے وفائی جانتی ہے یہ ساری خدائی
اچھے اچھوں کو دیتے ہیں دھوکا بھولے بھالوں سے اللہ بچائے

 

نا معلوم

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم