MOJ E SUKHAN

اردو شعراء

زرِ ملال و مالِ ہجر دم بدم سمیٹنا

زرِ ملال و مالِ ہجر دم بدم سمیٹنا
بس ایک کام رہ گیا ہمیں الم سمیٹنا

اگر عزیز ہے عذابِ یادِ قربِ یار تو
رفیقو عشق میں وصال کم سے کم سمیٹنا

بس اک وصال شرط ہے پھر اس کے بعد رنجشیں
نفس نفس سمیٹنا قدم قدم سمیٹنا

ہمارے حال پر اسے کبھی تو رحم آئے گا
کبھی تو کام آئے گا ہمیں یہ غم سمیٹنا

جسے ملے وہ تیرے جور اور جفا میں مست تھا
تو کس سے سیکھتے بھلا ترا ستم سمیٹنا

مرا کلام جو سنے بلک پڑے خدا کرے
میں سیکھ لوں کشادگیء چشمِ نم سمیٹنا

ڈاکٹر اقبال پیرزادہ

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم