MOJ E SUKHAN

اردو شعراء

بس یہی وصف مجھ میں اعلیٰ ہو – Bas yehi wasf mujh main aala ho

بس یہی وصف مجھ میں اعلیٰ ہو
نعت گوئی مرا حوالہ ہو

عافیت پوچھتے ہیں اس کی بھی
جس نے کوڑا بدن پہ ڈالا ہو

اس کو پہلے گلے لگاتے ہیں
جو بھی میلے لباس والا ہو

خود اندھیرے سمیٹ کر ، کہتے
دشمنوں کے بھی گھر اجالا ہو

عظمتیں آپ بخش دیتے ہیں
رنگ چاہے کسی کا کالا ہو

سامنے جالیاں ہوں روضے کی
اور ، مرے آنسوؤں کی مالا ہو

ھے دعا ، غار ثور کا ، غزنی
میری ہستی بھی ایک جالا ہو

محمود غزنی

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم