MOJ E SUKHAN

میری آنکھوں میں یہ جو پانی ہے

Meri Aankhoon main yeh jo Paani hay

غزل

میری آنکھوں میں یہ جو پانی ہے
بس محبت کی مہربانی ہے

تھوڑا سا وقت ہے اگر صاحب
اک . کتھا آپ کو سنانی ہے

کیا سمجھتے ہیں آپ دنیا کو
رائگانی ہی رائگانی ہے

بادشاہ ہے کوئی تو کوئی گدا
ساری دنیا کی لمترانی ہے

آپ کا میرا کچھ نہیں صاحب
بس خدا کی ہی راجدھانی ہے

چاند سورج یہ آسمان زمیں
ہر طرف رب . کی حکمرانی ہے

نفرتیں چھوڑ کر محبت سے
دیکھیں رہنے میں شادمانی ہے

شازیہ دنیا ایک دھوکہ ہے
خود فریبی کی ترجمانی ہے

شازیہ طارق

Shazia Tariq

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم