MOJ E SUKHAN

اردو شعراء

وجہ شہرت تیری آشفتہ سری میری ہے

غزل

وجہ شہرت تیری آشفتہ سری میری ہے
شہر تیرا ہی سہی در بدری میری ہے

چن لیا لاکھ خداؤں میں پرستش کے لئے
حسن تیرا ہی سہی دیدہ وری میری ہے

ہے خبر موسم سفاک کی ہم کو لیکن
بارش سنگ میں بھی شیشہ گری میری ہے

ہو کے آزاد بھی میں قید قفس ہی میں رہا
ہائے کیا چیز یہ بے بال و پری میری ہے

اب تو مانوس ہوں اس درجہ غموں سے بہزادؔ
بزم احباب میں بھی نوحہ گری میری ہے

بہزاد فاطمی

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم