MOJ E SUKHAN

دھوئیں کی زد میں اب سارا جہاں ہے

غزل

دھوئیں کی زد میں اب سارا جہاں ہے
یہ دنیا ہے کہ یہ آتش فشاں ہے

ہر اک دل میں غموں کا ہے بسیرا
خوشی کا تو نہیں ملتا نشاں ہے

ہر اک بندے کی آنکھوں میں نمی ہے
ہر اک لب پر بھی آواز فغاں ہے

پروں میں طاقت پرواز ہو تو
نہیں کچھ دور تجھ سے آسماں ہے

چلو ساغرؔ خلا میں گھر بنائیں
زمیں رہنے کے قابل اب کہاں ہے

عبد المجید ساغر

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم