MOJ E SUKHAN

اردو شعراء

خالد احمد

خالد احمد کا شمار ان شعرا میں ہوتا ہے جنہوں نے غزل کو نئے رجحانات سے آشنا کیا۔ ان جیسے شعرا نے ترقی پسندی کو ایک نیا مفہوم دیا۔ ان کی شاعری براہ راست ابلاغ کی شاعری ہے۔ خالد احمد 5 جون 1944ء کو لکھنؤ میں پیدا ہوئے۔ تقسیم ہند کے بعد وہ پاکستان چلے گئے۔ انہوں نے 1957ء میں مسلم ماڈل ہائی سکول لاہور سے میٹرک کیا اور پھر دیال سنگھ کالج سے بی ایس سی کا امتحان پاس کیا۔ فزکس میں ماسٹر ڈگری گورنمنٹ کالج لاہور سے حاصل کرنے کے بعد انہوں نے واپڈا میں انفارمیشن آفیسر کی حیثیت سے ملازمت کا آغاز کیا۔ وہ اسی محکمے سے ڈپٹی کنٹرولر کے عہدے سے ریٹائر ہوئے۔