MOJ E SUKHAN

اردو شعراء

کرامت اللہ غوری

کرامت اللہ غوری پاکستانی نژاد کینیڈین شاعر ہیں کرامت اللہ غوری نے چھتّیس(36) برس پاکستان کے سفارت کار کی حیثیت میں جہاں گردی کی نذر کئے، دنیا کی خاک چھانی اور ایک خانہ بدوش کے مانند ملکوں ملکوں پھرتے رہے۔ اپنے کاندھوں پہ اپنا گھر اٹھائے دنیا دیکھتے رہے، لیکن چکّی کی مشقت نے اس عہد و پیمان میں خلل نہیں پڑنے دیا جو کرامت نے آنکھ کھولتے ہی قلم و قرطاس سے کیا تھا۔ قلم قبیلے سے ان کی وفاداری ہر حال میں استوار رہی اور غیرمشروط رہی! کئی کتابوں کے مصنف ہیں