MOJ E SUKHAN

ایسے لمحات بھی گزرتے ہیں

غزل

ایسے لمحات بھی گزرتے ہیں
جب نہ جیتے ہیں ہم نہ مرتے ہیں

ہم کہ شاعر ہیں دل کو خوں کر کے
اپنے گیتوں میں رنگ بھرتے ہیں

زندگی کی حقیقتوں کے گہر
بحر اندیشہ سے ابھرتے ہیں

کس قدر ہوشیار ہیں ہم بھی
اپنی دیوانگی سے ڈرتے ہیں

اک ذرا سی خوشی کی چاہت میں
ہم غموں سے نباہ کرتے ہیں

پروین فنا سید

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم