MOJ E SUKHAN

اردو شعراء

عشق کے ہر اسرار سے واقف ہیں یہ لوگ

غزل

عشق کے ہر اسرار سے واقف ہیں یہ لوگ
پوچھ پتے کی باتیں ان دیوانوں سے

چھوٹی چھوٹی باتوں کو بے کار نہ جان
بن جاتے ہیں دور انہیں افسانوں سے

اپنوں سے جب ٹوٹ گئی امید وفا
ہم نے ناطہ جوڑ لیا بیگانوں سے

دھو دیتے ہو جن کی خاکستر کے نشاں
محفل کی رونق ہے انہیں پروانوں سے

تو نے کس آسانی سے اے حسن ازل
فرزانوں کا کام لیا دیوانوں سے

شمع پہ جل مرنے کی بات سر محفل
میکشؔ کس نے پوچھی ہے پروانوں سے

استاد عظمت حسین خاں

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم