MOJ E SUKHAN

وقتِ اُفتاد کیوں نہیں آئى

وقتِ اُفتاد کیوں نہیں آئى
لب پہ فریاد کیوں نہیں آئى

میں ترےشہر سےبھی گزرا تھا
پھر تری یاد کیوں نہیں آئى

غير تو آۓ کاندھا دینے کو
اپنی اولاد کیوں نہیں آئى

میرے پر کاٹتے ہوۓ تجھ کو
موت صیّاد کیوں نہیں آئى

دشتِ مجنوں تھادل،کوئى لیلیٰ
کرنے آباد کیوں نہیں آئى

وہ توبیشک امین تھے،تجھ میں
خوۓ اجداد کیوں نہیں آئى

امین اڈیرائی

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم