MOJ E SUKHAN

اردو شعراء

بستی بستی کوچہ کوچہ شہر کو لالہ فام کیا

غزل

بستی بستی کوچہ کوچہ شہر کو لالہ فام کیا
دیکھو تو ان اہل ہوس نے کیسا قتل عام کیا

ہم تو جہاں کے سلطانوں سے بہتر اس کو جانے ہیں
جس نے روکھی سوکھی کھا کر گدڑی میں آرام کیا

حرص و ہوا کے اس جنگل میں صرف وہی ہے مرد جری
نفس کا طائر جس انساں نے زیست میں زیر دام کیا

قریہ قریہ خاک اڑا کر شام و سحر درویشوں نے
کیسے کیسے سنگ دلوں کو حسن عمل سے رام کیا

ظلم کی کالک خون سے دھو کر حق کی خاطر ولیوں نے
لوگ ہمیشہ یاد رکھیں گے ایسا اونچا کام کیا

دیکھ کے نیرنگیٔ گلشن ٹھنڈے دل سے سوچو تو
کس نے فروغ ظلمت دے کر نور سحر کو شام کیا

جب بھی رویا صدق دل سے رب کی حب میں زار و زار
اشک جلیؔ نے میرے حق میں رحمت بن کر کام کیا

جلی امرہوی

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم