MOJ E SUKHAN

حیات پاک نبی جب مری نظر میں رہی

حیات پاک نبی جب مری نظر میں رہی
مرے وجود میں اک روشنی سفر میں رہی

در رسول پہ پہنچا تو ہوگئی پوری
وہ آرزو جو سدا میری چشم تر میں رہی

نبی کے در پہ اڑا کر جو لے گئی مجھ کو
اک ایسی قوت پرواز بال و پر میں رہی

یہ جو طلب ہے در مصطفٰے پہ جانے کی
ہمارے دل میں رہی اور ہمارے سر میں رہی

جو ان کے روضے سے دل میں بسا کے لائے ہم
تمام عمر وہ رونق ہمارے گھر میں رہی

رونق حیات

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم