MOJ E SUKHAN

اردو شعراء

قافلہ دل کا لٹ گیا ہوتا

غزل

قافلہ دل کا لٹ گیا ہوتا
حسن رہزن کوئی ملا ہوتا

اپنے دل پر ہی اعتبار نہیں
آپ کا اعتبار کیا ہوتا

شکوۂ غم نہ کر محبت میں
یہ نہ ہوتا تو اور کیا ہوتا

جلوۂ حسن کار فرما تھا
ورنہ یوں طور جل گیا ہوتا

میں خود اپنی نظر میں آ نہ سکا
ورنہ یوں تجھ کو ڈھونڈھتا ہوتا

حسن ہوتا غم آشنا میکشؔ
عشق مسرور مدعا ہوتا

استاد عظمت حسین خاں

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم